سعودی ولی عہد سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

eAwazپاکستان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔

سعودی ولی عہد اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سےبھی ملاقات کی تھی۔

سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی تھی۔

ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی بھی کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر بیت اللّٰہ کا دروازہ بھی کھولا گیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیت اللّٰہ کے اندر نوافل ادا کیے۔