سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے: لیاقت بلوچ

eAwazپاکستان

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے ووٹ کی عزت نہ ہو تو عدم استحکام بڑھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبات پر اتفاق اچھا فیصلہ ہو گا۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ عالمی پابندیاں مدارس سے نہیں حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں جوانوں کی شہادتیں پوری قوم کے لیے صدمہ ہے۔