وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ میں انہیں پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
شاہ محمودقریشی نے روس یوکرین کی ابھرتی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات میں شدت کسی کے مفاد میں نہیں ہے، روس یوکرین کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک تنازعات سے معاشی طور پر زیادہ متاثرہیں، پاکستان،تنازعات کو مذاکرات، سفارتکاری سے حل کرنے کا خواہاں ہے
شہر کی سڑکوں پر یوکرینی اور روسی فوجیوں میں لڑائی جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ روسی گاڑیاں رکاوٹیں توڑتی ہوئی مرکز تک گھس آئی ہیں ۔ حکام نے شہریوں سے پناہ گاہوں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں روس کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ ماسکو کے حملے کو روکنے کا حکم جاری کریں۔
خیال رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے نتیجے میں اب تک ڈیڑھ لاکھ شہری پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ گذشتہ تین روز کے دوران 43 ہزار شہری رومانیہ بھی جا چکے ہیں۔
نیوز سورس سماء نیوز