شکیک سے باحفاظت وطن پہنچنے والے طلباء کا پاکستانی سفیر کے رویے پر افسوس کا اظہار

eAwazپاکستان

شکیک میں غیر ملکیوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد کرغزستان سے با حفاظت وطن واپس پہنچنے والے طلبا پاکستانی سفیر حسن علی صیغم کے رویے پر پھٹ پڑے۔

گزشتہ روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے 140 پاکستانی لاہور پہنچے تھے جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا تھا۔

لاہور پہنچنے والے طلباء نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بتایا کہ کرغستانیوں نے جو ہمیں مارا وہ دکھ تو دل میں موجود ہے لیکن اس سے زیادہ دکھ ہمیں تب ہوا جب ہمارے کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے یہ کہا کہ یہ سب نارمل حالات ہیں۔

وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغزستان سے طلباء کی واپسی کیلئے ضروری انتظامات کی ہدایت

ایک طالبعلم نے بتایا کہ پاکستانیوں کو حسن علی ضیغم صاحب نے یہ کہا کہ یہ سب نارمل حالات ہیں، یہ ایک جھوٹ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کرغزستان سے ایک غیر ملکی پرواز 30 طلبا سمیت 140 پاکستانیوں کو لیکر لاہور پہنچی تھی۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی، جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔