شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

eAwazپاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

دورانِ سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ بتایا گیا تھا کہ 14 ستمبر کو سماعت ہے، اب کل سماعت رکھ لیں۔

شہباز گِل کے وکیل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ لاہور سے اس کیس کے لیے آئے ہیں، کل نہیں پھر سماعت 15 ستمبر کو رکھ لیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہبازگِل کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواستِ ضمانت پر دلائل 15 ستمبر کو طلب کر لیے۔