اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکمانستان کے صدر گربنگولی بردی محمدوف سے اشک آباد میں ملاقات کی ،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین وسیع تر روابط کی مددسے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے
،دونوں ممالک کے مابین تجارت، سیاحت اور عوامی رابطوں کے فروغ کے لیے سڑکوں ، ریل اور ہوائی رابطے ضروری ہیں، صدر مملکت کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ،دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی بالخصوص افغانستان میں بگڑتی معاشی اور انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
صدر مملکت نے افغانستان میں سردیوں کے تناظر میں سنگین انسانی صورتحال پر روشنی ڈالی،صدر مملکت نے کہا کہبین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری خوراک، ادویات اور پناہ کی فراہمی کے لیے افغانستان کے ساتھ عملی روابط کی ضرورت ہے ۔