صدر مملکت عارف علوی دوبارہ کورونا میں مبتلا ہوگئے، صدر نے عوام سے بھرپور احتیاط کی اپیل کردی۔
کراچی میں کورونا نے پھر پنجے گاڑ لیے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے خبردار کردیا کہ دو ماہ میں اومی کرون کے ہزاروں کیس سامنے آسکتے ہیں، اسپتال بھرے تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔
ادھر جناح اسپتال کے سربراہ نے کہا کہ ویکسی نیشن کی کمی اومی کرون بڑھا رہی ہے، ساتھ ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیلنے لگا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں اومی کرون کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد شہر میں ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 242 ہوگئی۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے بھر میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 250 ہے۔