President of Pakistan Dr. Arif Alvi dissolved the National Assembly.

صدر مملکت نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کو 90 دن میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے خط لکھ دیا

eAwazپاکستان

ایوان صدر سیکریٹریٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔

خط میں الیکشن کمیشن کو آئین پاکستان کے تحت 3اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لیے تاریخ تجویز کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 5(اے) اور آرٹیکل 224 کی شق 2 کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے اور یہ تاریخ اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن سے زائد نہ ہو۔

خط میں کہا گیا کہ آئین کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

نیوز سورس ڈان نیوز