عالمی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کیخلاف سنگین فردِ جرم ہے، وزیر اعظم

eAwazپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معتبر عالمی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکپ رپورٹ میں حقائق چیخ چیخ کر بتا رہےہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے پی ٹی آئی کے لیے خیرات کے نام پر رقم اکٹھاکی، برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کروائے گئے، اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈز میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پاکستان تحریک انصاف کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔