لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے بلے کا نشان واپس لینے اور توشہ خانہ نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کیلئے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا۔ لارجر بینچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری, جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں۔
پانچ رکنی لارجر بینچ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی خلاف 20جون سے سماعت کرے گا.
جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔