پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو شوکاز دینے کا فیصلہ غلط ہے، پی ٹی آئی کو فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں نے کی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی، ن لیگ، جے یو آئی نے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ رہی ہیں۔
اس موقع پر فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا، یہ پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے لیے مایوسی کا دن ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو مدنظر نہیں رکھا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے فیصلے ایک ساتھ سنانے تھے جو نہیں ہوا، اس سے ثابت ہے کہ لاڈلوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانبدار ہے تو ثابت کرے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی کرے، اگر پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ نیوز کرنی ہوتی تو بینکنگ چینل کر ذریعے نہیں بلکہ بیگوں میں بھر کر آتے جس طرح نواز شریف کو اسامہ بن لادن نے بھیجے تھے۔