Notice of Propaganda Campaign on 'Army and Society'

فوج اور سوسائٹی میں تقسیم سے متعلق پروپیگنڈا مہم کا نوٹس

eAwazپاکستان

پاک فوج نے ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی حالیہ پروپیگنڈا مہم پر نوٹس لیتے ہوئے اس کو ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم قرار دیا اور قیادت کی جانب سے ‘آئین اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے عزم’ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 79 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جہاں کورکمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘کانفرنس میں چند حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے کی گئی حالیہ پروپیگنڈا مہم اور ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش پر نوٹس لیا گیا’۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ‘پاکستان کی قومی سلامتی مقدم ہے، پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کی حفاظت کے لیے ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کسی شرط کے بغیر ہمیشہ رہے گی’۔

بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس کے شرکا نے قیادت کے ہرقیمت میں آئین اور قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے مؤقف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد فوج پر تنقید کی گئی تھی اور ٹوئٹر پر فوج اور فوجی قیادت کے خلاف سرگرمیاں دیکھی گئی تھیں اور ٹرینڈز چلائے گئے تھے

نیوز سورس ڈان نیوز