Fazlur Rehman

لانگ مارچ پر جو بھی فیصلہ ہوگا ساتھ دیں گے، نواز کی فضل الرحمان کو یقین دہائی

eAwazپاکستان

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہمولانا فضل الرحما ن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے حکومت کوپارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ پر جو بھی فیصلہ کرے گی ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہوگا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔