لاہور: محکمۂ ٹرانسپورٹ کی انسدادِ اسموگ مہم کے تحت کارروائیاں جاری

eAwazپاکستان

لاہور میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کی انسدادِ اسموگ مہم کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 1ہزار 344 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ 2 ہزار397 گاڑیوں کے خلاف چالان اور1 کروڑ روپے کے جرمانےعائد کیے گئے۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق 9 ہزار گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کیا گیا اور 2 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ 5 ہزار گاڑیوں کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔