The Meteorological Department has forecast more monsoon rains from Thursday

محکمہ موسمیات نے جمعرات سے مزيد مون سون بارشوں کى پيشگوئى

eAwazپاکستان

محکمۂ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور جنوبى پنجاب میں جمعرات سے مزيد مون سون بارشوں کى پيشگوئى کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کی ایڈوائزی کے مطابق خليج بنگال سے مون سون ہوائيں ملک کے بالائى اور وسطى علاقوں میں داخل ہو رہى ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائى سے کم ہوا کا دباؤ سندھ میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔
کراچی، مطلع جزوی ابر آلود، وقفےآج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان
اس کم ہوا کے دباؤ کے باعث 14 تا 17 جولائى کراچى، حيدر آباد، بدين، ٹھٹھہ، دادو، تھر پارکر، عمر کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی دوران شہيد بينظير آباد اور سانگھڑ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔