مریم نواز کی مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت

eAwazپاکستان

مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے پر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، دور دراز علاقوں میں حادثے پر متاثرین کو بر وقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا اسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بےبس دیکھ کر دلی دکھ ہوا، پنجاب میں بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس شروع کردی جائے گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پراجیکٹ سے متعلق بھی اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے پلان طلب کرلیا اور مارکیٹ کی ضروریات کا تعین کر کے انڈسٹریل سیکٹرز کی نشاندہی کی ہدایت کی۔

انہوں نے سرمایہ کاروں کو محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کیلئے میپنگ کا حکم بھی دیا اور کہا کہ پنجاب میں موجودصنعتوں کا ڈیٹا اور فیوچر انڈسٹری کے اعداد و شمار بھی مرتب کیے جائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور آسانی فراہم کی جائے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پوری طرح یکسو ہے۔