مسقط میں مسجد پر فائرنگ سے 4 پاکستانی شہید : دفتر خارجہ

eAwazپاکستان

عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد پر فائرنگ سے4 پاکستانی شہید اور 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمانی حکام نے دہشتگردی کے واقعے میں4 پاکستانیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ مسقط میں علی بن ابی طالب مسجد میں رونما ہوا۔ مختلف اسپتالوں میں مزید زخمی پاکستانی زیرعلاج ہیں۔

عمان پولیس کے مطابق فائرنگ مسقط کی وادی کبیر میں واقع مسجد علی ابن ابی طالب میں گزشتہ شب کی گئی تھی۔

پاکستانی سفیر عمران علی کے مطابق 30 زخمی عمان کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے عمان کے اسپتالوں میں زیر علاج پاکستانی زخمیوں کی عیادت کی ہے۔

پاکستانی سفیرکا کہنا ہےکہ عمانی حکام اور اسپتال انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔پاکستانی سفارت خانے میں زخمیوں اور ان کے اہلخانہ کی راہنمائی کے لیے ہاٹ لائن بھی بنا دی گئی ہے۔

دوسری جانب عمانی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہےکہ وادی کبیرکی مسجد میں حملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا، مسجد فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔