PML-N leader Mian Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف جلد پاکستان پہنچ جائیں گے

eAwazپاکستان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

مریدکے جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے لیے لگائے استقبالیہ کیمپ سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ مہنگائی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے تبدیلی کا نیا دور شروع ہوگا، ہم پہلے سے کہہ رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے 30، 35 اراکین ڈیڑھ سال سے ہم سے رابطے میں ہیں، اس وقت انہوں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان میں ہوں گے جبکہ چوہدری برادران اور ہماری بہت سی باتیں زیر غور ہیں، ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا، ایم کیو ایم بھی ایک دو روز میں فیصلہ کرلے گی۔
نیوز سورس جیو نیوز