ملک میں بجلی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن کا نظام بحال

eAwazپاکستان

لاہور: گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد ملک میں بجلی کی جنریشن اور ٹرانسمیشن کا نظام بحال کردیا گیا ہے ۔

اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق کراچی کو نیشنل گرڈ سے دی جانے والی بجلی بھی مکمل بحال کردی گئی ہے اور ملک میں بجلی کی جنریشن اور ٹرانسمیشن کا نظام بحال کردیا گیا ہے ۔

این ٹی ڈی سی کا بتانا ہے کہ پاورپلانٹس سے بجلی آہستہ آہستہ سسٹم میں واپس آرہی ہے جس کی وجہ سے شہروں میں4 اور دیہی علاقوں میں 12گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے تاہم دوپہر3 بجےکے بعد صورتحال واضح ہوجائےگی۔

ذرائع کے مطابق یہ بجلی کا بڑابریک ڈاؤن تھا جس پر 24 گھنٹے بعد بھی مکمل قابو نہیں پایا جاسکا، خرابی کاپتا لگانےمیں ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 10سال کےدوران یہ 16 واں بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے باعث گرڈاسٹیشنز پر فریکوئنسی ایشوبرقرار ہے۔