جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی رہائش گاہ طلب کر لیا۔
مولانا فضل الرحمٰن پارلیمانی پارٹی سے آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کریں گے۔
حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کر دیے
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی، مولانا عبدالواسع، سینیٹر عبدالشکور اور شاہدہ اختر علی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئیں۔
اس کے علاوہ جے یو آئی کے ممبر قومی اسمبلی عثمان علی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی مولانا عطا الرحمٰن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اب تک کوئی حکومتی عہدیدار نہیں پہنچا ہے۔