نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے درآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
مارچ 2024ء میں ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ مارچ 2023ء میں ایران سے درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری 2024ء میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا اور رواں مالی سال جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔
گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز تھا، گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالرز رہیں۔