قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بریت کے خلاف درخواستیں واپس لے لیں۔
نیب کا آصف زرداری کی بریت کیخلاف 4 اپیلیں واپس لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
نیب درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں۔
یاد رہے کہ آصف زرداری اُرسس ٹریکٹر، ایس ایس جی کوٹیکنا کیس میں بری ہوئے تھے اور نیب نے آصف علی زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔