وزيراعظم کا بجلی کی موجودہ استعداد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کاحکم

eAwazپاکستان

وزيراعظم شہباز شریف نے بجلی کی موجودہ استعداد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کاحکم دے دیا۔

بجلی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحول دوست کم لاگت والی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے، پاکستان خوش قسمت ملک ہے کہ ملک میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے، مستقبل میں کم لاگت بجلی منصوبوں کو ہی ترجیح دی جائے۔

شہباز شریف نے کم بجلی پیدا کرنے والے فرسودہ بجلی گھر فوری بند کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے مقامی وسائل کو ترجیح دی جائے، بجلی ترسیل کے نظام میں جاری اصلاحات پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے۔

شہباز شریف نے بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے تمام اقدامات معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی