وزیراعظم شہباز شریف خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

eAwazپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر شعبے میں خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف کا دن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہ تھی، خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور منصفانہ حقوق کے لیے مزید کام کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت خواتین کو تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا دن منایا جا رہا ہے۔