اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد منگل کی صبح وزیرعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔
مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نو منتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
نو منتخب وزیراعظم کا گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، شہباز شریف نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔
واضح رہےکہ شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔