وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔
جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کو لالچ دی گئی پیسوں کی آفر کی گئی، ضمیر خریدنی کی کوشش کی گئی لیکن آپ بکے نہیں۔
وزیراعظم کے جلسے سے قبل حکومتی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔