Notice of PM Imran Khan's social media campaign

وزیراعظم عمران خان کا اداروں اور افسران کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا نوٹس

eAwazپاکستان

وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی اور انہوں نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کو فوج کا ادارہ بدنام کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔