وزیراعظم پاکستان سے جنیوا کانفرنس پر ایم ڈی کی تعمیری بات چیت ہوئی: ترجمان آئی ایم ایف

eAwazپاکستان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ کی ترجمان ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ زیراعظم شہبازشریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف ترجمان نے بتایا کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس لچکدار پاکستان کے سلسلے میں ہو رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب سے براہ راست متاثر ہونے والوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی سیلاب سے پائیدار بحالی کی مدد کرتا ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے جنیوا کانفرنس کے موقع آئی ایم وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی متوقع ہے، وزیر خزانہ سے ملاقات میں نمایاں مسائل آگے بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔