اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعظم عمران خان پر50ہزارروپے جرمانہ کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نےخیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں 16مارچ کو جلسے میں وزیر اعظم کی شرکت اور خطاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےعمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرسوات کی جانب سے کیا گیا۔ اس سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر 50 ہزار کا جرمانہ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات والے اضلاع میں وزیراعظم عمران خان کو جلسوں میں شرکت سے روکا گیا ہے۔