اسلام آباد: وزیراعظم نے بجلی کے صارفین کے ریلیف کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
وزیراعظم نے بجلی کے صارفین کی شکایات دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔
وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ 200 یونٹ تک کے بجلی کے صارفین کے بلوں میں ریلیف کو 24 گھنٹوں میں شامل کیا جائے اورصارفین کے بلوں کو فوری کم کیا جائے، بلوں کی تصحیح کے لیے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹےکام کرے۔
پاور ڈویژن کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ صارفین کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج پرعملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو دیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔