Punjab Chief Minister Usman Bazdar

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پرویزالہیٰ کے حق میں عہدہ چھوڑنے کو تیار

eAwazپاکستان

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارٹی قیادت کو پیغام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے صرف پرویز الٰہی کے حق میں وزارت اعلیٰ چھوڑنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہےکہ انہیں اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کو علیم خان کسی صورت وزیراعلیٰ کے طور پر قبول نہیں ہیں لہٰذا اس منصب پر پرویز الٰہی کو بٹھایا جائے یا ان کو ہی اسی منصب پر رہنے دیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183 ارکان اسمبلی ہیں اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے اتحادیوں کے ساتھ 198 ارکان ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت اتحادی (ق) لیگ کے 10، آزاد 4 اورایک رکن اسمبلی راہ حق پارٹی کا ہے جب کہ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 173 ارکان اسمبلی ہیں جن میںٰ (ن) لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے 7 اور ایک آزاد رکن اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ کسی بھی پارٹی کو پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ درکارہوتے ہیں اس لیے جہانگیر ترین گروپ کے 20 ارکان (ن) لیگ کا ساتھ دیں تو بزدارحکومت ختم ہوسکتی ہے

نیوز سورس جیو نیوز