وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب

eAwazپاکستان

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن جیلوں کےقیام کی منظوری دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے پنجاب کے بخشی خانوں اور لاک اپس کے ری ویمپنگ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کےممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس میں جیلوں کی سائبر سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کی۔