وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایسٹر کی تقریب میں شرکت

eAwazپاکستان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابلِ تعریف ہیں۔

شیخوپورہ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی بہت بہت مبارک باد، مسیحی برادری کی ایسٹر کی خوشیوں میں شریک ہونے یہاں آئی ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مسیحی برادری نے جس محبت سے میرا استقبال کیا، آپ کا شکریہ، مسیحی برادری کو نواز شریف کی طرف سے ایسٹر مبارک ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میری تربیت میں والدین کے بعد سب سے بڑا ہاتھ میرے اسکول کا ہے۔