وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

eAwazپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔

اسلام آباد سے روانہ ہونے والے وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:18 بجے استنبول میں لینڈ کیا، پاکستانی وزیراعظم اور وفد کا استنبول میں والہانہ استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر اردوان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کا رویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔

بعد ازاں پاکستانی اور ترک سربراہان حکومت دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔