وزیر اعلیٰ پنجاب کی مریم نواز شریف انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت

haroonپاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تین روز انطالیہ ڈپلومیسی فورم ( اے ڈی ایف 2025) میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئی ہیں، اے ڈی ایف کا انعقاد ترکیہ کی وزارت خارجہ کے تحت اور صدر رجب طیب اردوان کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ترک خاتون اول ایمائن اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی ہیں، انطالیہ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر انطالیہ ڈاکٹر سوات سیت اوغلو نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کل اے ڈی ایف سے خطاب کریں گی۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم کا چوتھا ایڈیشن11 تا 13 اپریل ’ بکھرتی ہوئی دنیا میں سفارت کاری کا دوبارہ حصول’ کے عنوان کے تحت منعقد ہورہا ہے۔

دنیا بھر سے عالمی رہنما، پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری ماہرین اور میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے اے ڈی ایف میں شرکت کر رہے ہیں۔