پاکستان اور بنگلادیش ملکر اپنے ممالک کی عوام کو خوشحال بنا سکتے ہیں: وزیراعظم

eAwazپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش مل کر اپنے ممالک کے عوام کو خوشحال بنا سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائز اور اچھے دوست ڈاکٹر محمد یونس کے ساتھ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والی ترقی پزیر ممالک کی ڈی 8 کانفرنس کے موقع پر انتہائی پرجوش ملاقات ہوئی۔

شہباز شریف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم نے تاریخی ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے، آئی ٹی تجارت کو بڑھانے کے لیے کیمیکل، لیدر، سرجیکل آلات اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے دو طرفہ ترقی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا ہم نے اس بات کا عزم کیا کہ ملکر دونوں ممالک اپنے عوام کو خوشحال بنا سکتے ہیں۔