پاکستان سے نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف

eAwazپاکستان

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستانی ترقی سے متعلق پیش گوئی جاری کریں گے۔

اس سے پہلے آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ پہلا جائزہ مکمل ہونے کے بعد سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹینڈ بائے معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی ادائیگی ہوگی، توقع ہے آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ رواں ماہ کے آخر میں ہوگی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے شرائط آسان نہیں ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مہینے آئی ایم ایف سے اگلی قسط مل جائے گی۔