Meeting of Central Route Hilal Committee continues to observe Shawwal moon

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

eAwazپاکستان

اسلام آباد: سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں ماہ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تاحال جاری ہے۔

نیوز کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کی صدارت جاری ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد ے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ہمیں ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ’مرکزی اراکین تمام زونل کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں، مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا‘۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کے لیے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہیں۔

علاوہ ازیں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہے، جہاں چاند سے متعلق موصول ہونے والی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو پہنچائی جائیں گی۔

شہادتوں کا جائزہ اور تصدیق کرنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند نظر آنے یا نظر نہ آںے کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کے کم امکانات کی پیش گوئی کی ہے، ماہرین کے مطابق چاند کی عمر اس وقت 17 گھنٹے ہے جبکہ اُسے آسمان پر ظاہر ہونے کے لیے کم از کم 19 گھنٹے پیدائش ضروری ہوتی ہے۔

نیوز سورس