پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا وہ اب بھی لاگو ہیں، آئی ایم ایف

eAwazپاکستان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا ہے، وہ اب بھی لاگو ہیں۔

اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے ساتویں اور آٹھویں جائزہ پروگرام کے لیے جو پالیسی معاہدے کیے ہیں، وہ امور قائم ہیں۔

یستھرپیریز نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے معاونت کا عمل تباہ کاری کا جائزہ لینے کے بعد شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے کیے گئے پالیسی کمٹمنس لاگو ہوتے رہتے ہیں۔