بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژاؤہوئی سے ملاقات کی جس میں اسٹریٹیجک اعتماد اور عملی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے جب کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
چیئرمین سی آئی ڈی سی اے لو ژاؤ ہوئی نے شہباز شریف سے گفتگو میں کہا کہ سٹیلائٹ مشن سے پاک چین دوستی اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔