امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ طالبان کو کہا جائے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں، افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی طرف سے رسپانس دیا جائے گا۔