پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

eAwazپاکستان

پاک بحریہ نے اپنی دفاعی قوت میں اضافہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا بحری جنگی جہاز سے کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 350 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر مار کرنے والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔

شپ لانچڈ بیلسٹک میزائل (SLBMs) ​​سسٹم میں دیگر سسٹمز کے مقابلے میں اسٹیلتھ (رڈار میں نہ آنے کی صلاحیت)، لچک اور اپنا دفاع تک کرنے کی صلاحیتیں ہیں۔

بھارتی بحریہ کی تعمیر کے تناظر میں آج کی صلاحیت میں اضافہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔ اس نے بحر ہند میں طاقت کے ترازو کو متوازن کر دیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو چیک میٹ کر دیا ہے۔ بھارتی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیریئر (طیارہ بردار بحری جہازوں) اور دیگر جنگی جہازوں کا توڑ نکال لیا گیا ہے۔

مستقبل میں بھارتی بحریہ کیا ترقیاتی حکمت عملی اپنائے گی؟ بھارتی پالیسی سازوں کےلیے یہ ایک شدید مخمصہ ہے۔