Any attempt to sabotage Pakistan-China cooperation will never succeed; Chinese Embassy

پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی; چینی سفارت خانہ

eAwazپاکستان

ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان پہنچا، جس نے سفارتخانے اور متعلقہ کمپنیوں کیساتھ ایمرجنسی رسپانس شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بائی تیان چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی کے ڈی جی ورکنگ گروپ کے سربراہ ہیں۔ بائی تیان نے پاکستانی وزیرخارجہ، وزیر داخلہ اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے کہا کہ بائی تیان نے پاکستانی فریق سے کہا کہ وہ جلد اور مکمل کارروائی کرے۔ بائی تیان نے واضح کیا کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات اور سیکیورٹی رسک مکمل ختم کریں۔

ترجمان کے مطابق بائی تیان نے زور دیا کہ پاکستان میں چینی عملے کے اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے ہر ممکن کوشش کریں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فریقین نے کہا کہ معاملات کو یقینی بنانے کیلئے تحقیقات اور کوششیں مکمل طور پر جاری ہیں۔ پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ چینی ورکنگ گروپ پاکستان میں مزید متعلقہ کام کرے گا۔