اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج پاک چین سفارتی تعلقات کو 71 برس مکمل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ وی سے ملاقات ہو ئی جس میں پاک چین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گوانگژو کا دورہ خوشگوار رہا، چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور چین کے پائیدار تعلقات کے 71 برس کی تکمیل کا جشن منایا، چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی اسٹیٹ قونصلر سے گفتگو میں اقتصادی روابط میں فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری پر بات ہوئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے چینی اسٹیٹ قونصلر کا زبردست استقبال اور مثالی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1528292716202889219?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1528292716202889219%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1089351
چینی باشندوں پر حملہ کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر خارجہ بلاول
خیال رہے بلاول بھٹو زرداری نے گوانگژو میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔
دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان ون چائنا پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔
گوانگژو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاک چین تعلقات کے 71 برس کی تکمیل پر اپنے ہم منصب چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ کیک کاٹ رہے ہیں