پیپلزپارٹی نے پنجاب میں 3 وزارتیں مانگ لیں

eAwazپاکستان

پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں 3 وزارتیں، 2 معاون خصوصی اور چیئرمین شپ مانگ لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضاگیلانی، قمرزمان کائرہ، علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔

پیپلزپارٹی کے وفد کی جانب سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا گیا۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں، ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کےآئینی عہدوں سے دستبردار ہو گئی ہے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں 2 سے زائد معاون خصوصی، قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سمیت 2 پارلیمانی سیکریٹریز کے عہدے بھی مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے پیپلزپارٹی کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کےرہ نما حسن مرتضی کو سینئر وزیر بنائےجانےکا امکان ہے۔

پیپلزپارٹی کے ممکنہ وزراءمیں علی حیدر گیلانی، مخدوم عثمان محمود،ممتازعلی چانگ شامل ہیں۔