پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں: مراد علی شاہ

eAwazپاکستان

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں۔

انہوں نے نمائش چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مختلف علاقوں میں جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے، پولیس، رینجرز سمیت تمام سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے اختتام تک سیکیورٹی کا جائزہ لیتے رہیں گے، لوکل گورنمنٹ اور کے ایم سی کو بھی انتظامات کے لیے متحرک کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر جاری ہے۔