پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر آئی ایم ایف کا پلان طلب

eAwazپاکستان

پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر آئی ایم ایف نے پلان طلب کرلیا۔

دستاویز کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائیگی۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں سے 12فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہوگا جبکہ کمرشل بینکوں سے قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا۔

دستاویز کے مطابق ڈومیسٹگ فنانسنگ، حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ ہوگی۔ ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن اور ریوینیو پر ایف بی آر کے وفد سے مذاکرات ہوں گے۔

نئے پلاسٹک نوٹ کے پلان پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جائے گی

توانائی شعبے کے گردشی قرض اور پاور پرچیز ایگریمنٹ پر وزارت توانائی حکام مذاکرات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم، ایڈجسٹمنٹس بروقت اور ٹیرف بڑھانے پر بات ہوگی، مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے اور آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اسٹریٹجی پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق توانائی سیکٹر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف وفد مطمئن نہیں ہے۔