PSL

پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا منصوبہ

eAwazپاکستان

اسلام آباد : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے معاملات کو ایک دو دن میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ لاہور میں ہی کرانے اور پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا پی ایس ایل ایڈیشن 7 کے معاملات کے سست روی کا شکار ہونے پر ناخوش ہیں اور انہوں نے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے،

اسی وجہ سے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق بورڈ کو معاملات میں تاخیر پر تنقید کا سامنا تھا، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن تقریباً مکمل ہو چکی ہے ،

ری ٹینشن اور ٹریڈنگ کا اعلان بھی متوقع ہے۔پی ایس ایل ڈرافٹنگ لاہور میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جبکہ لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔