پی ٹی آئی کا ڈی چوک احتجاج موخر کرنے کی مشروط پیش کش، زین قریشی

eAwazپاکستان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک احتجاج موخر کرنے کی مشروط پیش کش کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی زین قریشی نے کہا کہ اگر حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ 23 اکتوبر سے آگے لے جائے تو تحریک انصاف بھی اپنے جلسے جلوس اور دھرنے مؤخر کردے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا سے ڈی چوک آنے والے قافلوں کو روکنے کےلیے موٹروے ایم ون صوابی کے مقام پر بند کردیا گیا، مارگلہ ٹیکسلا کے مقام سے اسلام آباد آنے والی جی ٹی روڈ کو بھی کنٹینر رکھ کر دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کل کوئی اسلام آباد آئے گا تو پھر ہم سے شکوہ نا کرے۔