مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے بھائی چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا اپنے اہم بیان میں کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی ہی وزارتِ اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اُس کا حق ہے۔
چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔
سربراہ ق لیگ نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دکھانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات ہوں، فوری انتخابات سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔
دوسری جانب آصف علی زرداری آج مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے پھر ملاقات کریں گے۔